25 جون، 2017، 12:19 PM

ترکی نے عربوں کے 13 مطالبات کے پیش نظر قطر کی اعلانیہ حمایت کردی

ترکی نے عربوں کے 13 مطالبات کے پیش نظر قطر کی اعلانیہ حمایت کردی

ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے سعودی عرب ، بحرین، امارات اور مصر کے 13 مطالبات کو غیر منطقی قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی نے عربوں کے 13 مطالبات کے پیش نظر قطر کے ساتھ ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے سعودی عرب ، بحرین، امارات اور مصر کے 13 مطالبات کو غیر منطقی قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی نے عربوں کے 13 مطالبات کے پیش نظر قطر کے ساتھ ہے۔ صدر اردوغان نے کہا کہ قطر میں ترکی کے فوجی اڈے کو بند کرنے کا مطالبہ ترکی کی توہین ہے ۔ واضح رہے کہ سعودی عرب، بحرین، متحدہ عرب امارات اور مصر نے قطر کو سفارتی و تجارتی تعلقات کی بحالی کے لیے قطری نشریاتی ادارے " الجزیرہ " کی بندش سمیت 13 مطالبات پیش کئے تھے۔قطر کو ان مطالبات کو پورا کرنے کے لیے 10 روز کی مہلت دی گئی تھی، تاہم قطر کا کہنا ہے کہ اس کے لیے یہ مطالبات ناقابل  قبول اور ناقابل عمل ہیں۔ ان مطالبات میں قطر میں ترکی کے فوجی اڈے کو بند کرنے اور ایران کے ساتھ سفارتی تعلقات کو کم کرنے اور مصری تنظیم اخوان المسلمین کی حمایت بند کرنے کا مطالبات بھی شمال تھے۔

News ID 1873432

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha